ابنا: مصر کے اٹارني جنرل عبد المجيد محمود نے ايک خط لکھ کر مصر کے وزير داخلہ منصور عيسوي کو مامور کيا ہے کہ وہ حسني مبارک کو ، عدالت ميں پيش کرنے کے لئے شرم الشيخ سے قاہرہ پہنچائيں - مصري حکومت کے ترجمان محمد حجازي نے بتايا ہے کہ وزير داخلہ نے حسني مبارک کو قاہرہ پہنچانے کے لئے ضروري اقدامات شروع کر ديئے ہيں -قاہرہ کي عدالت کے سربراہ احمد رفعت نے اتوار کو بتايا ہے کہ حسني مبارک کے خلاف مقدمہ تين اگست سے شروع ہوگا اور مقدمہ کي کارروائي بغير وقفے کے فيصلہ ہونے تک جاري رہے گي - انہوں نے بتايا کہ ملکي و غير ملکي ذرائع ابلاغ کو حسني مبارک کے خلاف مقدمے کي کوريج کي اجازت ہوگي - مصر کے سابق حکمراں حسني مبارک ان کے دو بيٹوں علا اور جمال ، حسني مبارک کي حکومت ميں وزير داخلہ رہے حبيب العادلي اور ديگر سابق حکام کے خلاف انقلابيوں کے قتل اور مالي بدعنواني کے معاملات ميں مقدمے چلائے جائيں گے - حسني مبارک کے دور ميں سيکوريٹي فورسس کے ہاتھوں ساڑھے آٹھ سو انقلابي مارے گئے اور چھے ہزار سات سو زخمي ہوئے جبکہ ايک ہزار لوگ اندھے ہو گئے-.............
/169