31 جولائی 2011 - 19:30

کوئٹہ میں زائرین کی گاڑیوں پر فائرنگ اور شیعان حیدر کرار کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے.

ابنا: حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں ، چوبیس گھنٹوں کے دوران یکے بعد دیگرے دہشت کی دو خونی وارتیں ہمارے لیے ناقابل برداشت ہیں، حکومت ایسی وارداتوں کا راستہ روکے بصورت دیگر اپنی ناکامی کے اعتراف میں اقتدار سے الگ ہو جائے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی ٰ کر رکن علامہ سید ہاشم

موسوی و دیگر علمائے کرامعلامہ ہادی محسنی ، علامہ شیخ ولایت اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت غلام حسین نے کوئٹہ میں منعقدہ ایک پر ہجو م پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کوئٹہ کی سرزمین شیعان حیدر کرار کے خون سے رنگین ہے ، لاشوں پر لاشیں گر رہی ہیں اور حکمران طبقہ ہمیں تحفط فراہم کرنے کی بجائے محض طفل تسلیوں سے کام چلا رہا ہے ، اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، ہمیں مزید کسی امتحان میں ڈالنے کی بجائے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ میں موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ہم لانگ مارچ کا راستہ اپنانے پرمجبور ہو جائیں انہوں نے سانحہ سریاب روڈ اور سانحہ اسپینی روڈ کے شہداء کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ، انہوں نے رخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔.............

/169