ابنا: صدر بشار اسد نے شام کی فوج کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک خطاب میں کہا کہ شام میں قومی اور عوامی اصولوں کی پابندی سے ہمارے دشمنوں کا کینہ بڑھ چکا ہے اور مجھے یقین ہےکہ ہم قومی اتحاد پر عمل کرتےہوئے ہرطرح کی بیرونی سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے مسلح افواج سے خطاب میں کہا کہ آپ نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ آپ اپنے عوام، ملک اور عقائد کے اصولوں کے پابند ہیں اور آپ کو جان لیناچاہیے کہ آپ کی قربانیوں اور صبر سے دشمن ناکام اور فتنہ ختم ہوجاے گا۔ بشار اسد نے کہا جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ سازشوں اور دباؤ کے سہارے ہمیں قانونی حقوق سے محروم کردیں گے غلطی پر ہیں۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ جولان پہاڑیاں شام کی ہیں اور ایک دن آزاد ہوکررہیں گي۔ واضح رہے کہ شام میں کئي ہفتوں سے بیرونی عناصر حالات سے غلط فائدہ اٹھا کر بدامنی پھیلا رہےہیں جس میں اب تک شرپسندوں کےہاتھوں سیکڑوں شہری اور سکیورٹی اھلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
..............
/169