ابنا: پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی سے دوسو افراد کو گرفتار کیا گيا ہے جن کے پاس سے اسرائيلی ہتھیار برآمد ہوئےہیں اور اس سے پتہ چلتا ہےکہ کراچی کی بدامنی میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ اس قبل پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ کراچی کے تشدد میں افریقی نژاد لوگ ملوث ہیں اور پاکستانی حکومت نے کراچی کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرست تیار کرلی ہے ۔ قابل ذکرہے شہر کراچی جو پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے کئي برسوں سے ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کا شکار ہے اس شہر میں ہونے والے تشدد میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔............. /169
29 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 256590
پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ کراچی میں پکڑے جانے والے ہتھیار اسرائيلی ساخت کے ہیں اور کراچی کی بدامنی میں بیرونی ہاتھ ہے۔