ابنا: کوئٹہ کے ساروان ہاوس سے میر حقمل رئیسانی کی میت ان کے آبائی علاقے کانک روانہ ہوئی تو ان کے ہمراہ وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی ، سینیٹر لشکری رئسانی ، میر حقملی کے والد سراج رئیسانی سمیت پارٹی کے کارکن ، صوبائی وزراء اور دیگر افراد قافلے کی شکل میں روانہ ہوئے۔ کانک میں میر حقمل رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء ، سرکاری حکام سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد میر حقمل رئیسانی کو کانک میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ .............
/169