ابنا: پناہگزينوں کي ديکھ بھال کرنے والے پاکستاني ادارے کے اعلي عہديدار صاحب زادہ انيس نے نامہ نگاروں کو بتايا ہے کہ اب تک کوئي نو ہزار نوسو چواليس خاندان کرم ايجنسي سے دوسرے علاقوں کو نقل مکاني پر مجبور ہوئے ہيں-
نقل مکاني کرنے والے خاندانوں ميں سے اٹھارہ سو خاندانوں نے عارضي کيمپوں ميں پناہ لے رکھي ہے- انہوں نے بتايا کہ يہ عارضي کيمپ ان اسکولوں ميں قائم کئے گئے جو گرميوں کي چھٹيوں کي وجہ سے بند ہيں- صاحب زادہ انيس کے مطابق اگر فوجي آپريشن طويل ہوا تو اسکولوں کي تعطلات ميں اضافہ بھي کيا جاسکتا ہے-
واضح رہے کہ پاکستان فوج کرم ايجنسي کے علاقے ميں طالبان کے خلاف کاروائياں کر رہي ہے-
........
/169