ابنا: الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہربن غازی میں پریس کانفرنس میں لیبیا کی انقلابی عبوری کونسل کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا ہے کہ انقلابیوں کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح یونس العبیدی ایک مسلح گروپ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ عبوری کونسل نے اپنے فوجی سربراہ کی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق انقلابیوں نے تصدیق کی ہے کہ انقلابیوں کے فوجی سربراہ اور سابق وزیر داخلہ عبدالفتاح یونس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔........ /169
28 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 256390
لیبیا کے شہربن غازی میں ایک پریس کانفرنس میں لیبیا کی انقلابی عبوری کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ انقلابیوں کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح یونس العبیدی ایک مسلح گروپ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔