28 جولائی 2011 - 19:30

نیویارک…امریکہ میں قرض کی حد پر سیاسی رہنماوں میں اختلاف اور مذاکرات میں کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

ابنا: نیویارک خام تیل ستمبر کے سودے 22 سینٹس کمی کے بعد 97 ڈالر 22 سینٹس فی بیرل جب کہ برینٹ نارتھ سی خام تیل ستمبر کے سودے04 سینٹس کی معمولی کمی کے بعد117 ڈالر 32 سینٹس پر ٹرید ہوتے دیکھے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ میں جاری معاشی مسائل سرمایہ کے خدشات میں اضافے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں دباوٴ کا شکار رہیں گی۔ عالمی منڈیوں میں سونے کے قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈالر فی اونس کی کمی دیکھی گئی۔ آج ٹریڈئنگ کے آغاز پر سونا 16سو 15 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔  .......

/169