ابنا: ایوان صدر ، اسلام آباد میں آج سہہ پہر حکمران اتحاد کی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ، اس میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر غور ہوگاذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، گورنر خیبرپختونخواہ ، سندھ،خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلی شریک ہوں گے، اجلاس میں پنجاب سے اپوزیشن لیڈر رائے ریاض اور سینیٹر بابراعوان اور آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،سابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان اجلاس کے شرکاء کو قانونی و آئینی امور پر بریفنگ دیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کے اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان امور پر بھی غور ہوگا۔
........
/169