27 جولائی 2011 - 19:30

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں خودکش حملےمیں قندھار کے مئیرہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں خودکش حملےمیں قندھار کے مئیرہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس ترجمان جنرل عبدالرازق کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیزمواد اپنی پگڑی میں چھپایا تھا اور اس وقت حملہ کیا گیا جب میئر ہال میں شہریوں سے بات کرنے جارہے تھےْ۔کسی اعلیٰ شخصیت پر حملے کا یہ دوسراواقعہ ہے، دو ہفتے پہلے قندھارمیں صدر حامد کرزائی کے بھائی احمد ولی کرزائی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔خود کش حملوں میں طالبان دہشت گرد ملوث ہیں۔
............ 
/169