27 جولائی 2011 - 19:30

واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے پاکستان کی امداد مشروط کرنیوالے بل کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

ابنا: اپنے خط میں ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اس بل سے ان کی کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔ہلیری کلنٹن نے ایوان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان کے نام خط میں کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی جانب سے پاکستان ، مصر، لبنان، اور یمن کو دی جانے والی امریکی امداد پر نئی شرائط سے ان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگریہ بل منظور ہوگیا تو وہ صدر بارک اوباما پر زور دیں گی کہ اسے ویٹو کردیا جائے۔ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ بل میں دفتر خارجہ کے آپریشنز اور بیرون ملک دی جانے والی امداد پر غیر سود مند پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ری پبلیکن رکن اور خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیرپرسن ileana rws lehtinen کے ترجمان بریڈ گہنر نے امریکی وزیر خارجہ کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مایوس کن ہے۔ 
............

/169