27 جولائی 2011 - 19:30

اسلام آباد...پاکستان ریلوے نے واپڈاکو بجلی بلوں کے بقایاجات کی مد میں تینتیس کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کردیئے ہیں۔

ابنا: جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت کروڑوں روپے کے نادہندگان کو نوٹس ارسال کر دیئے ہیں۔آئیسکو ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے 85 ملین روپے ادا کئے ہیں جبکہ بجلی بل کی مد میں اس پر اب بھی ایک ارب روپے واجب الادا ہیں۔ پرائم منسٹر سیکریٹریٹ نے 31 ملین، کیبنٹ ڈویڑن نے 14 ملین روپے دینا ہیں ، پارلے منٹ لاجز کے ذمہ 13 ملین روپے، چیئرمین سینیٹ آفس 36 ملین، پاک سیکریٹریٹ 10 ملین، پی ڈبلیو ڈی 56 ملین ، این ایل سی نے 6 ملین روپے کے بقایا جات دینا ہیں,اسلام آباد پولیس نے ساڑھے 10 ملین روپے، قائد اعظم یونی ورسٹی نے 1 ملین، قومی بچت نے تقریبا 2 ملین، چیف کمشنر اسلام آباد آفس نے 19 ملین، کے بقایاجات دینا ہیں ،آئیکسونے کنٹونمنٹ بورڈ راول پنڈی سے 350 ملین روپے، اے ایف آئی سی سے ساڑھے 6 ملین، ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن سے 4ء1 ملین، پنجاب پولیس سے 2 ملین، ضلعی حکومت راول پنڈی 2 ملین، ضلعی تعلیمی آفیسر راول پنڈی 5 ملین، پنجاب رورل سنٹر 3 ملین روپے کے نادہندگان ہیں ۔ ٹیرف فرق کی مد میں آزاد کشمیر حکومت نے بھی آئیسکو کو ساڑھے 6 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے ذرائع کے مطابق نادہندہ اداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بقایاجات نئے مالی سال کے فنڈز ملنے پر ادا کئے جائیں گے.

............

/169