ابنا: مذاکرات میں پیش رفت پاکستان کے مفادمیں ہے۔ نئی دہلی سے وطن واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی مذاکرات سے مطمئن ہیں،مذاکرات مثبت اور تعمیری ہوئے۔بھارت کے ساتھ بات چیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کو وزیراعظم گیلانی کی جانب دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ نے یقین دلایا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتا ہے،تمام مسائل کے حل کیلئے بھارت آگے بڑھ کرکوششیں کریگااور پاکستان بھی بھارت کے ساتھ مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتاہے،پاک بھارت اچھے تعلقات خطے کے عوام کی ضرورت ہیں۔حناربانی کھر نے ایک سوال پر کہا کہ کشمیری رہنماوٴں سے ملاقات کابھارت نے برامنایا،تاہم انہوں نے اس حوالے سے بھارتی رہنماؤں کواپنے موقف سے آگاہ کردیا۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جاری ممبئی حملہ کیس جلدختم کرناچاہتے ہیں،پانی کا مسئلہ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کی تقسیم ہونی چاہیے، بھارت بھی سندھ طاس معاہدے کوتسلیم کرتاہے۔.............
/169