26 جولائی 2011 - 19:30

کراچی ....... کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل ترین بریک ڈاوٴن اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے،

ابنا: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں پہلی بارش ہوتے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ملیر ، گلستان جوہر، ڈیفنس ، قیوم آباد، کورنگی ، بہار کالونی، لیاری، صدر، لسبیلہ اور نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے،جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجودکے ای ایس سی کے95 فیصد فیڈر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے خلاف صدر،ملیر،اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں بجلی کی فوری بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انھوں نے کمشنر کراچی کو بھی ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کے ای ایس سی حکام کے ساتھ رابطہ کرکے فوری اقدامات کریں۔
........ 
169