26 جولائی 2011 - 19:30

نیویارک… آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈنے امریکی قرضوں کا بحران کو جلد حل کرنے کیلئے خبردار کیاہے.

ابنا: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی خاتون سربراہ کرسٹین لاگارد نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ امریکی بجٹ میں بے تحاشا ریاستی قرضوں کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران جلد از جلد حل کیا جانا چاہیے۔نیویارک میں بین الاقوامی تعلقات کونسل سے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ وقت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے اور اس بحران کے حل میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔آئی ایم ایف کی سربراہ کے بقول امریکی معیشت میں مالیاتی حوالے سے دھچکے جیسی کوئی بھی صورت حال پوری عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گی۔  .......

169