26 جولائی 2011 - 19:30

واشنگٹن....... امریکا کے انسداد ہشت گردی سینٹر کے نامزد سربراہ میتھیو اولسن کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور اس سے ملحقہ تنظیموں کا اہم مقصد ابھی بھی امریکا پر حملہ کرنا ہے۔

ابنا: یہ بات میتھیو اولسن نے امریکی سینیٹ کی انٹیلی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہی،میتھیو اولسن کا کہناتھاکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت القاعدہ کے خلاف اہم اقدام ہے، القاعدہ اب بھی امریکا پر دہشت گرد حملے کرسکتی ہے،نامزدسربراہ امریکی انسداد دہشت گردی سینٹر کا کہناتھاکہ امریکا پر حملے کا خطرہ پاکستان میں موجود سینئر القاعدہ رہ نما کی جانب سے نہیں ہے تاہم القاعدہ اب مختلف علاقوں میں مختلف قیادت اور مقاصد کے ساتھ تقسیم ہوچکی ہے،میتھیو اولسن نے کہاکہ یمن میں القاعدہ کی جانب سے 25 دسمبر 2009 کو امریکی مسافر طیارے پر حملے کی ذمہ دار قبول کرنے سے لگتا ہے کہ عرب جزیرے میں موجود القاعدہ امریکا پر حملہ کرنا چاہتی ہے ،میتھیو اولسن کو امریکی سینیٹ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر نیشنل کونٹر ٹیرازم سینٹر تعینات کیا جائیگا۔...... 169