ابنا: قذافي حکومت کے ذرائع نے بتايا کہ نيٹو نے مشرقي طرابلس پر حملہ کيا جس ميں کم از کم سات افراد مارے گئےـ
ذرائع کا کہنا تھا کہ پير کے روز نيٹو کے طياروں نے ايک ميڈيکل کلينک اور غذائي اشياء کے کئي گواداموں کو نشانہ بناياـ
پيرکو اس سے پہلے بھي نيٹو کے طياروں نے طرابلس اور نواحي علاقوں پر کئي حملے کئے تھے ـ ليبيا ميں سترہ فروري سے کرنل معمر قذافي کے خلاف عوامي تحريک جاري ہےـ
اب تک قذافي کے فوجيوں کے ہاتھوں اور سترہ مارچ سے شروع ہونے والے نيٹو کے فضائي حملوں ميں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہيں ـ
.......
/169