25 جولائی 2011 - 19:30

اقوام متحدہ. . . . . . .. اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کانگو میں اس سال خسرہ کی بیماری سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: کانگو میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے مشن کے مطابق کانگو میں جنوری سے جون تک خسرہ کی بیماری میں مبتلا گیارہ لاکھ سے زائد متاثرہ بچوں میں سے ایک ہزار ایک سو پنتالیس بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ مشن کے مطابق کانگو کے پانچ صوبوں میں اب تک 3.1 ملین بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کانگو میں بچوں کی بڑی تعداد خسرہ کے علاوہ ہیضے اور پولیو میں بھی مبتلا ہیں۔ کانگو میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے علاوہ دیگر نجی ادارے بھی خسرہ سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے کام رہے ہیں۔
 
...........

/169