25 جولائی 2011 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تعلیم و تربیت کے دوام کو انسانی معاشرے کا اہم ترین کام قرار دیا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران میں ایران بھر کے وزارت تعلیم کے اعلی عہدیداروں کے اٹھائیسویں اجلاس میں تعلیم و تربیت کو ایک مسلسل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی معاشرے کا اہم ترین کام تعلیم و تربیت کا جاری رہنا ہے۔
انہوں نے تعلیم و تربیت کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ انسان کی تخلیق کا مقصد تعلیم و تربیت ہے اور اگر انسانوں کی تعلیم و تربیت سے بےتوجہی برتی جائے تو انسانی معاشرہ ترقی و پیشرفت میں کامیاب نہیں ہو گا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ علم کے بغیر انسان کا کوئی معنی نہیں ہے کیونکہ علم کے سائے میں ہی انسان کی ترقی و پیشرفت حاصل ہوتی ہے اور یہ انسان کی استعداد کو بڑھانے کے لیے ضروری موقع فراہم کرتا ہے۔
.............. 
/169