24 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ انکا ملک امريکہ سے يکطرفہ تعلقات نہيں چاہتا-

ابنا: وہ اپنے پہلے غير ملکي دورے سے واپسي کے بعد لاہور ائر پورٹ پر صحافيوں سے گفتگو کر رہي تھيں.پاکستاني وزير خارجہ نے يہ بات زور ديکر کہي کہ امريکہ کے ساتھ يک طرفہ نہيں بلکہ دو طرفہ تعلقات کي ضرورت ہے - حنا رباني کھر نے کہا کہ پاکستان کو عالمي حمايت کي ضرورت ہے تاہم انہوں نے واضح کيا کہ ان کا ملک علاقے ميں کسي کے دباؤ ميں نہيں آئے گا - انہوں نے بتايا کہ آسيان اجلاس کے دوران انہوں نے اپني امريکي ہم منصب ہيلري کلنٹن سے گفتگو کے دوران ان پر پاکستان کا موقف واضح کر ديا ہے.

پاکستاني وزير خارجہ نے کہا ہے کہ امريکہ کےساتھ تعلقات ميں بہتري کے لئے دونوں ممالک کو اپنے اختلافات نظر انداز کرکے آگے بڑھنا ہوگا-...........

/169