ابنا: ایف آئی اے نے انجم عقیل کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد میں سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا ، اس موقع پر ان کی طبی معائینہ رپورٹ پیش کی گئی ، اس کے مطابق انجم عقیل کو عارضہ قلب لاحق ہے، استغاثہ نے پولیس فاوٴنڈیشن سے حاصل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا ، وکیل صفائی نے طبی وجوہات پر اور مقدمہ کے شکایت کنندہ سے مبینہ راضی نامہ کی بنیاد پر مقدمہ اخراج کی درخواست دی ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمہ اخراج کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ملزم انجم عقیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔ .................
/169