23 جولائی 2011 - 19:30

کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں علی باغ قبرستان کے نزدیک کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو شیعہ سگے بھائیوں کو شہید کر دیا۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کو کالعدم دہشت گرد تنطیموں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان ٹولوں کے  دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو سگےعینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ دونوں بھائیوں کوچاکیواڑہ میں قائم علی باغ قبرستان کے نزدیک دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دونوں بھائیوں کے سر اور سینہ میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہادت ہو گئی تھی ۔شہداء کی نماز جنازہ خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر روڈ پر ادا کی گئی جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ شہداء کے والد عباس بھائی علی باغ قبرستان کے نگراں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110