23 جولائی 2011 - 19:30

آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم نے دارالحکومت منامہ میں سرکاری اداروں کی جانب سے جعفری اوقاف کو ضبط کرنے کے سلسلے میں اعلانیہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم نے العالم کو منامہ میں منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جعفری اوقاف کی موجودہ انتظامی کونسل اور عوامی جمعیتوں اور تنظیموں اور جماعتوں سے کہا ہے کہ جعفری اقوام کا تحفظ کرنے کے لئے اٹھ کھڑی ہوجائیں اور اس سلسلے میں استقامت کریں تا کہ یہ مسئلہ فراموشی کے سپرد نہ ہو اور سیاست بازی کا نشانہ نہ بنے۔انھوں نے حکومت کی جانب سے جعفری اوقاف کی ضبطی کے سلسلے میں ہونے والے اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ اس کا یہ اقدام خطرناک نتائج پر منتج ہوسکتا ہے۔ منامہ میں منعقدہ سیمینار میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں شہید ہونے والی مساجد اور امامبارگاہوں کی تصاویر بھی نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں اور آیت اللہ قاسم مساجد اور امامبارگاہوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جعفری اوقاف کی انتظامی کونسل کی جانب سے ملک کے تمام علاقوں میں مساجد اور امامبارگاہوں کی شہادت پر اقدام نہ ہونے اور غفلت برتنے کی صورت میں تمامتر ذمہ داری اس کونسل پر عائد ہوگی۔انھوں نے کہا: جعفر اوقاف کا اپنا خاص قانون ہے جس پر تمام علماء نے اتفاق کیا ہے اور اس موضوع کے بارے میں سرکاری اداروں کو دو سال قبل آگاہ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

- بحرین / آل سعود اور آل خلیفہ مساجد کو بدستور شہید کررہے ہیں / 45 مساجد و حسینیات شہید

- بحرین میں آل سعود کی فورسزز نے مزید مساجد شہید کردیں

- بحرین، مساجد کی شہادت کے بعد لاشوں کی بےحرمتی

- بحرین / مسجد مقامِ شیخ امیر محمد البربغی کو شہید کیا گیا / تصاویر

- بحرین / آل خلیفی حکومت نے عزاداری پر قدغن لگادی / اپڈیٹ: مجالس پر درندوں کے حملے

- مدینہ حَمَد میں مسجد فدک الزہراء سلام اللہ علیہا کا انہدام شروع / ایام فاطمیہ کی مجالس پر پابندی

- بحرین / نام نہاد خادم الحرمین کا عالمی ریکارڈ / 210 مسجدوں کو نقصان پہنچایا 29 مسجدیں شہید کردیں

- بحرین / آل سعود کے گماشتوں کے ہاتھوں مساجد اور حضرت صعصعۃ بن صوحان کا مزار شہید / ایک تصویری رپورٹ