ابنا: رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان کا عدالتی کمیشن جلد بھارت کا دورہ کرے گا۔ تھمپو میں سارک وزراء داخلہ اجلاس کے بعد ہونے والی ملاقات میں ممبئی بم حملوں کی تحقیقات اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے رحمان ملک کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے عدالتی کمیشن کو ہرطرح کا تعاون فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا ہی بھارتی کمیشن بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، دونوں وزرائے داخلہ نے اہم ایشوز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ............../169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255405
تھمپو…وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارتی ہم منصب پی چدم برم سے ملاقات کی ہے.