ابنا: آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےبندعباس میں سنیچرکی رات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اوراسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کےکارکنوں اور ان کےاہل خاندان کی موجودگی میں خلیج فارس اور بحیرہ عمان کےساحلوں میں بحریہ کی مضبوط موجودگی اورآزاد سمندرمیں اس کی اسٹریٹیجک موجودگی کوایران کےقومی وقاراوراسلامی جمہوری نظام کی طاقت کا عکاس بتایا۔رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایاکہ ملت ایران نےاپنےاصولوں پراستقامت وپائداری اوراپنےراستےپرگامزن رہ کریہ ثابت کردیاکہ قومی عزم اورقوموں کی خودمختاری کاراستہ کبھی تعطل کاشکارنہيں ہوتا اوراگرکوئی قوم عزم رکھےتوملت ایران کی مانندعزت وثروت اورطاقت حاصل کرسکتی ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےقوموں کےعزائم کوکمزورکرنےاوران میں مایوسی پیداکرنےکی دشمنوں کی گوناگوں چالوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکیدفرمائی کہ مختلف نسلوں ، مذاہب ، سیاسی پارٹیوں، جماعتوں اور اداروں کےدرمیان اختلاف پیداکرنا، قومی عزم کوکمزورکرنےکےطریقےہيں لیکن ملت ایران نےدشمن کی ان تمام چالوں اورعیاریوں کوناکام بنادیاہے۔رہبرانقلاب اسلامی نےاس بات پرتاکیدکرتےہوئےکہ ملت ایران کےخلاف دشمنوں کےالزامات اور پروپیگنڈے اس قوم اوردوسری مسلم قوموں پرموثرواقع نہیں ہوں گےفرمایاکہ اسلامی نظام کی پیشرفت ، اسلام کے احیاء اورعلاقےکی قوموں کےعزم کےدوبارہ زندہ ہونےکاباعث بنی ہے۔............./169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255396
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآزاد سمندرمیں ایرانی بحریہ کی موجودگی کوقومی وقار اوراسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی علامت قراردیا ہے۔