ابنا: عيني شاہدين کے مطابق دار الحکومت منامہ کے نزديک بحريني اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور بے تحاشا آنسو گيس کا استعمال کيا جس کے نتيجے ميں ايک سن رسيدہ خاتون کي شہادت واقع ہو گئي اور کئي افراد زخمي ہوئےـيہ واقعہ بني جمرہ نامي بستي ميں پيش آياـ زخميوں ميں دو کي حالت تشويش ناک ہےـ اس علاقے ميں ہزاروں کي تعداد ميں عوام نے مظاہرے کرکے آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کياـمظاہرين نے بحرين ميں سعودي فوجيوں کي مداخلت کي مذمت کي اور ان کے فوري انخلاء کي ضرورت پر زور دياـالدراز کے علاقے ميں بھي ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرے کئے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کشي کرنے کے الوفاق پارٹي کے فيصلے کي حمايت کا اعلان کياـبحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق نے اعلان کيا ہے کہ وہ مذاکرات سے نکل رہي ہے کيونکہ اس کے مطالبات کو نظر انداز کيا جا رہا ہے اور مذاکرات پر حکومت کے حامي افراد کا غلبہ ہےـ الوفاق پارٹي کے رہنما شيخ علي سلمان نے کہا کہ ہم منتخب حکومت، منتخب پارليمنٹ، آزاد عدليہ اور ہر شہري کو ايک ووٹ کا حق ديئے جانے کے اپنے مطالبے پر قائم ہيں................/169
22 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255274
بحرين ميں مقامي سيکوٹي فورس اور سعودي فوجيوں کے حملے ميں ايک سن رسيدہ خاتون شہيد اور کئي افراد زخمي ہو گئےـ