22 جولائی 2011 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا پر حاکم غیر منصفانہ نظام اب خاتمے کے نزدیک ہے اور دنیا کو ایک ایسے منصفانہ نظام کی ضرورت ہے جو احترام پربھی مبنی ہو۔

ابنا: آج تہران میں متعین فرانس اور ایکواڈور کے سفیروں نے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی ۔ فرانس کے سفیر سے ملاقات میں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہےکہ دنیا میں ایسا نیا نظام قائم کیا جاۓ جس میں سارے ممالک عدالت اور احترام کی اساس پر ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا کی سیاسی شخصیتیں ایسی تبدیلیوں کو بخوبی درک کریں گے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے ایکواڈور کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ امپریالیزم کے مقابل مزاحمت اور استقامت ایسا راستہ ہے جو کامیابی پر منتج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ایکواڈور کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک سامراج کےخلاف ایک ہی محاذ میں ہیں ۔تہران میں متعین پاکستان کے نئے سفیرخالد عزیز بابر نے بھی آج صدر جناب احمدی نژاد سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد مل کر علاقے کے مسائل کو اس طرح سے حل کرسکتےہیں جس کے نتیجے میں امن و عدالت قا‏ئم ہوسکے۔................./169