22 جولائی 2011 - 19:30

لاہور. . . . .. . . .لاہور میں تیز ہواوٴں کے بعد موسلادھار بارش جاری ہے جس سے حبس اورگرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کاسانس لیا۔

ابنا: لیکن بارش سے شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مون سون بارشوں کانیا سلسلہ شرو ع ہوگیاہے۔جو تین دن تک جاری رہے گا۔وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے لاہور اورپنجاب کے دیگر علاقوں میں تین چاردن سے جاری حبس اورشدید گرمی کازورٹوٹ گیاہے۔تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لوگ سڑکوں پر نکل آئے اوربرسات کامزہ لیتے رہے۔ مگردوگھنٹے سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیاہے۔ ان علاقوں میں مال روڈ،کورٹ روڈ،ایمپریس روڈ،بلال گنج،راوی روڈ ،بھاٹی گیٹ ،نسبت روڈ اورلکشمی چوک شامل ہیں جہاں ٹریفک انتہائی سست روی کاشکارہوکررہ گئی ہے۔سندھ میں بیشتر مقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راول پنڈی، لاہور ڈویڑنز اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش چکوال میں 10 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور میں 4 اور کالام میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی، آج شام اور رات کو صوبہ پنجاب کے علاقوں راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، ساہی وال، فیصل آباد ڈویڑنز میں بارش متوقع ہے ۔ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ملاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ اور بنوں ڈویڑنز میں بھی کہیں کہیں آندھی چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔............../169