ابنا: بیروت میں تحقیقاتی مرکز نے ایک سروے کیا ہے جس میں اکثریت نے کہا کہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل ایک سیاسی اقدام ہے اور رفیق حریری کو امریکہ اور صہیونی ریاست نے قتل کیا ہے۔ لبنانیوں کا کہنا ہےکہ رفیق حریری کے قتل اور ان کے قتل کا جائزہ لینے والی عدالت سے سب سے زیادہ فائدہ امریکہ کو پہنچا ہے۔ یاد رہے حزب اللہ لبنان نے کہا ہےکہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کے لئے بنايا گيا ہے۔ رفیق حریری دوہزارپانچ میں بیروت میں ایک بم دھماکے میں مارے گئےتھے ۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہےکہ رفیق حریری کے قتل میں صہیونی ریاست ملوث ہے۔
..............
/169