20 جولائی 2011 - 19:30

پريس ٹي وي کے مطابق ليبيا ميں انقلابيوں کا کہنا ہے کہ نيٹو کي کارکردگي بہت کمزور ہے اور اس انے ابتک انقلابيوں کے لئے کچھ بھي نہيں کيا ہے -

ابنا: اس رپورٹ کے مطابق انقلابيوں کا کہنا ہے کہ نيٹو کے جنگي طيارے بغير کسي ہدف کے طرابلس پر حملہ کرتے ہيں جبکہ انقلابيوں اور عوام پر قذافي کے فوجيوں کے حملے جاري ہيں - انقلابي فورس کے ايک کمانڈر نے کہا ہے کہ نيٹو کے طيارے فضا ميں پرواز کرتے رہتے ہيں اور قذافي کے فوجي انقلابيوں اور شہري آبادي پر حملے جاري رکھتے ہيں -

انہوں نے بتايا کہ انقلابي فورس کے جوان طرابلس سے صرف دو گھنٹے کے فاصلے پر رہ گئے ہيں مگر آگے بڑھنے کے لئے ضروري ہے کہ قذافي کے توپخانے پر بمباري کرکے اس کو ختم کرديا جائے مگر نيٹو نے اب تک اس سلسلے ميں کوئي اقدام نہيں کيا ہے -

 ..............

/169