ابنا: صدر احمدی نژاد نے مساجد کی ثقافتی انجمنوں کے اجلاس میں سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران سے دوستی کرنا سب کے فائدے میں ہے اور تسلط پسندوں کی دوستی سے کسی کو کوئي فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ علاقائي حکومتوں کو امریکہ اور صیہونی حکومت کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام قوموں کا خیرخواہ ہے اور تمام قوموں اور حکومتوں کے لئے نیک تمنائيں رکھتا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران کےخلاف ہرطرح کی شیطنت کا شدید جواب دیا جاے گا اور امریکہ و صیہونی حکومت کا زوال نزدیک آرہا ہے۔ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کےصدور نے دہشتگردی کی مذمت کرتےہوے مشترکہ طورپر اس لعنت سے مقابلہ کرنے پر تاکید کی ۔ صدرجناب احمدی نژاد نے افغانستان کے صدر حامد کرزئي سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دہشتگردوں کے ہاتھوں ان کے بھائي کے قتل پرملت وحکومت ایران کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کیا جاے۔ صدراحمدی نژاد نے کہا کہ دشمن ملت افغان سمیت کسی بھی قوم کی خوشحالی کی فکر میں نہیں ہیں بلکہ تسلط پسند طاقتیں بزدلانہ اقدامات کے ذریعے علاقے کی قوموں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور ان حالات میں علاقے کی قوموں اور حکومتوں کو باہمی تعاون میں استحکام لاکر دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ اس گفتگو میں افغانستان کے صدر کرزئي نے ایران کی ملت کو حکومت کی ہمدردی کا شکریہ ادا کرتےہوے کہا کہ ایران کی عظیم قوم نے ہمیشہ افغان قوم کا ساتھ دیا ہے اور وہ امید رکھتےہيں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے افغانستان میں پائدار امن قائم ہوگا اور ملت افغان سربلندی کی زندگي گذارے گي۔
..............
/169
..............
/169