ابنا: جبکہ عظیم پورہ قبرستان، سپرہائی وے ، لیاری ، کھارادر اور بلدیہ ٹاؤن سے ایک خاتون سمیت 5افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ اور تشدد کرکے ہلاک کیاگیا نیز فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک اے ایس آئی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق منگل کو تھانہ پیر آباد کی حدود فرنٹیئر موڑ، ربانی محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل 32سالہ مظفر خان ولد علی اکبر خان ہلاک ہوگیا، متوفی سائٹ ، میٹروول II کا رہائشی اور بلال شیخ کا سرکاری گارڈ تھا، تھانہ رضویہ کی حدود گلبہار ، پھول والی گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18سالہ نوجوان عقیل احمد چوہان ولد احمد حسین چوہان ہلاک ہو گیا، جبکہ کاظمی امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ وسیم علی ولد جعفر علی اور 27سالہ ریحان ولد عباس زخمی ہو گیا، تھانہ گلبہار کی حدود فردوس کالونی، لال مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ سلیم ولد نور اللہ ہلاک ہوگیا تھانہ گلشن معمار کی حدود سپر ہائی وے، افغان کیمپ کے قریب جھاڑیوں سے ایک 40سالہ خاتون کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد ازاربند سے گلاگھونٹ کر ہلاک کیاگیا متوفیہ گلابی رنگ کی پھولدار قمیض شلوار اور نیلے رنگ کا دوپٹہ پہنے ہوئی تھی۔ اس کی فوری شناخت نہیں ہوئی۔ تھانہ الفلاح کے حدود عظیم پورہ قبرستان کے قریب سے 22 سالہ نوجوان محمد افتخار عباس قریشی ولد محمد عباس علی قریشی کی لاش ملی جسے اغواء کے بعد سر اور کاندھے پر 2 گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا متوفی ملیر، کہکشاں سوسائٹی، گلشن فاطمہ کے مکان نمبرC-36کا رہائشی تھا، تھانہ کلاکوٹ کی حدود لیاری، آٹھ چوک، ڈینٹر گلی سے 31سالہ عاصم ولد نصیر الدین کی بوری بند لاش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیاگیا متوفی آگرہ تاج کا لونی کا رہائشی تھا تھانہ کھارادر کی حدود فاریہ اسٹریٹ کے عقب میں خالق دینا اسٹریٹ سے 24 سالہ یاسین ولد عبدالمجید کی لاش ملی ، جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ متوفی لیاری ، کھڈا مارکیٹ کا رہائشی تھا۔ تھانہ بلدیہ کی حدود بلدیہ ٹاؤن نمبر4مین روڈ کے کنارے سے ایک 22سالہ نوجوان کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ۔ متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوئی دریں اثناء تھانہ بغدادی کی حدود یاری میں فائرنگ سے اے ایس آئی 35سالہ ممتاز ولد غازی خان 25سالہ عمران، 21سالہ مزمل ولد عبدالرضا، ایئر پورٹ ، چھوٹا گیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک 40سالہ شخص، گلشن اقبال سرسید یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے 17سالہ بلال ولد خورشید اور بلدیہ ٹاؤن نمبر8 میں فائرنگ سے 25سالہ طارق زخمی ہوگیا۔............../169
19 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254620
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ ترین لہر کے دوران 8افراد ہلاک ہوگئے میٹروول ، گلبہار اور فردوس کالونی میں فائرنگ سے بلاول ہاؤس کے چیف سیکورٹی گارڈ بلال شیخ کے سرکاری گن مین سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے.