ابنا: ایل اے 30 متحدہ قومی موومنٹ کے طاہر کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے عبدالرشید مرزا مدمقابل ہیں۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔کراچی میں ایل اے 30 میں ووٹنگ کیلئے 73 پولنگ اسٹیشن اور 93 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ایل اے 36 ویلی ون میں بھی پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدوار ایم کیو ایم کے سلیم بٹ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔اس حلقے میں 25 پولنگ اسٹیشن اور 26 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔انتخابی عمل کے لیے ضروری فارمز، مہریں اور بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیئے گئے ہیں.
.............
/169
.............
/169