18 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے شہرکراچی میں حکومتی اقدامات کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک اورسات زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں حکومتی اقدامات کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک اورسات زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔ مقتول بلاول ہاوٴس میں سیکورٹی کی ڈیوٹی کرتا تھا،الفلاح کے علاقے سے گذشتہ روز اغواکیے گئے شخص کی لاش عظیم پورہ میں کچراکنڈی سے مل گئی،،لیاری میں آٹھ چوک کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جسے اغواکے بعد قتل کیا گیا،، کھارادر،بلدیہ ٹاوٴن نمبر چار اورملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے،اورنگی ٹاوٴن کے علاقیقصبہ کالونی میں مسافربس پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔............./169