17 جولائی 2011 - 19:30

مصر نے سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ کے بھتیجے کے غیر قانونی رویے کے پیش نظر اسے مصر سے نکال باہر کیا ہے ہے اور مصر میں اس کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ابنا: مصری اخبـار الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر نے سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیزکے بھتیجے شہزادہ احمد بن ترکی بن عبد العزیز کے غیر قانونی رویے کے پیش نظر اسے مصر سے نکال دیا ہے اور مصر میں اس کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے  مطا بق سعودی شہزادے نے قاہرہ ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر حملہ کیا جس کے بعد  اسے 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھا گیا۔

مصر میں سعودی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد اسے رہا کرکے مصر سے نکال دیا گیا۔

سعودی شہزادے کے حملے میں ایک مصری سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گيا ہے۔

سعودی شہزادے کے ساتھ اس کے 5 امریکی اور افریقی محافظوں کو بھی گرفتار کرکے ان کے سر کے بال مونڈھ دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ احمد بن ترکی بن عبد العزیز کا خاندان کئی دہائیوں سے مصر میں مقیم ہے اور اس نے مصر کے لئے کافی مشکلات اور پریشانیاں کھڑی کی ہیں۔............. /169