ابنا: پاکستانی ذرایع کے مطابق آئي ایس آئي کے سربراہ نے امریکی سی آئے اے کے ایک عھدیدار سے ملاقات میں کہا ہے کہ آئي ایس آئي نے امریکہ کے بہت سے مطالبات کو مسترد کردیا ہے اور اب امریکہ کو پاکستان میں اپنے فوجی اقدامات سے پہلے پاکستانی کو مطلع کرنا ہوگا۔ ادھر بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری بسم اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے امریکہ کے مطالبات مسترد کرنے کی بات لفظی جنگ ہے اور راے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور فوج نے جو عوام کے نزدیک بے وقعت ہوچکی ہے اپنی ساکھ سدھارنے کےلئے یہ حربے استعمال کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169