ابنا: مصري عوام کي بہت بڑي تعداد قاہرہ کے تاريخي آزادي اسکوائر پر گزشتہ ايک ہفتے سے دھرنا ديئے بيٹھي ہے جبکہ قاہرہ سميت ملک کے مختلف شہروں ميں جمعے کو بھي وسيع مظاہرے ہوئے ہيں- مصر کي انقلابي قوتوں نے آج جمعے کے دن کو " آخري انتباہ " کا نام ديا تھا اور عوام سے سڑکوں پر آکے مظاہرے کرنے کي اپيل کي تھي۔ مصر کے شہروں اسکندريہ اور سوئز ميں بھي زبردست مظاہرے ہوئے ہيں۔
ايک اور رپورٹ کے مطابق اسکندريہ شہر ميں حکومت کے خلاف دھرنا ديئے بيٹھے لوگوں نے چھے مشکوک افراد کو پکڑليا ہے اور بدامني پھيلانے کي اسرائيلي کوشش ناکام بنادي ہے۔اسکندريہ ميں عوامي انتظامي کميٹي کے عہديداروں نے بتايا ہے کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے اسلحہ بھي برآمد ہوا ہے- پوليس کے مطابق مذکور چھے افراد نے ابتدائي تفتيش کے دوران اس بات کا انکشاف کيا ہے کہ اسرائيل کے ساتھ قريبي تعلقات رکھنے والے ايک تاجر نے انہيں مظاہرين پر حملے کے لئے اجير کيا تھا- گرفتار شدگان ميں ايک شخص کا تعلق سابق صدر حسني مبارک کي کالعدم سياسي پارٹي سے بتايا جاتاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169