14 جولائی 2011 - 19:30

نوشہرہ …نوشہرہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے مبینہ خودکش بمبار اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتارکرلیاہے۔

ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اسپین خاک کے ایک مقامی مدرسے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کرکے ایک مبینہ خودکش بمبار ارشد سمیت حملہ آ وروں کو تیارکرنے اور سامان فراہم کرنے والے ماسٹر مائنڈ مولانا بصیر کو گرفتارکرلیاہے۔ دونوں مشتبہ افرادکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق دونوں افرادکے قبضے سے اہم دستاویزات بھی ملی ہیں جس کی روشنی میں تحققیات کا دائرہ وسیع کردیاگیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169