ابنا: عراق کے رکن پارلیمنٹ عدنان السراج نے سیکورٹی معاہدے میں توسیع کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے عراقی حکومت پر ڈالے جانے والے دباؤ کی جانب اشارہ کرتےہوۓ کہا کہ عراقی عوام اپنے ملک کی سرزمین امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔ عدنان السراج نے مزید کہا کہ عراق کی حکومت ، سیاسی جماعتوں اور عوام سب کے سب اس بات پر متفق ہیں کہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکل جانا چاہۓ ۔ واضح رہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق رواں سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی عراق کی سرزمین سے نکلنے کے پابند ہیں لیکن امریکہ اور بعض یورپی ممالک اس معاہدے میں توسیع کے لۓ عراق کی بعض سیاسی جماعتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس وقت عراق میں سینتالیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169
12 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253286
عراق کے رکن پارلیمنٹ عدنان السراج نے کہا ہے کہ عراق عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔