11 جولائی 2011 - 19:30

يمن ميں علي عبداللہ صالح کے حامي فوجيوں نے دارالحکومت صنعا اور تعز صوبے کے کئي ديہي علاقوں پر حملے کيے ہيں-

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق عبداللہ صالح کے فوجيوں نے حکومت مخالف مظاہروں کا مرکز بن چکے آزادي اسکوائر سميت صنعا کے کئي علاقوں اور تعز صوبے کے متعدد ديہات پر حملے کيے جن ميں بہت سے افراد جاں بحق اور زخمي ہو گئے- دوسري جانب يمن کے ہزاروں باشندوں نے صنعا، تعز اور صعدہ ميں حکومت کے خلاف مظاہرے کيے اور ڈکٹيٹر علي عبداللہ صالح پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا-

مظاہرين نے اسي طرح يمن کے داخلي امور ميں امريکا اور سعودي عرب کي مداخلت کي مذمت کرتے ہوئے، عوامي تحريک کو منحرف کرنے کے سلسلے ميں ان ملکوں کي سازشوں کي جانب سے ہوشيار رہنے کي ضرورت پر زور ديا ہے- ايک اور رپورٹ کے مطابق صدارتي گارڈ نے تعز کے الثورہ اسپتال کے قريب کي عمارتوں پر بھي حملے کيے- اسي طرح تعز کے کئي علاقوں سے دھماکوں کي آوازيں سني گئي ہيں اور عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ يہ دھماکے مارٹر گولوں کے تھے -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169