11 جولائی 2011 - 19:30

سعودی عرب کے ولی عھد کوما میں چلے گئےہیں ان کی عمر پچاسی برس ہے اور وہ پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

ابنا: ایک ذریعے نے نام نہ فاش کئے جانے کی شرط پربتایا کہ سلطان بن عبدالعزیز آل سعود جن کے سارے بدن میں کینسر پھیل چکا ہے گذشتہ روز سے کوما میں چلے گئےہیں اور ان کی حالت نہایت نازک بتائي جاتی ہے۔ اس ذریعہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو اب ان کے روبہ صحت ہونے کی امید نہیں ہے ۔ سعودی ولی عھد کے انتقال کے بعد آل سعود میں جاری اقتدار کی جنگ کھل کر سامنے آجائے گي اور توقع کی جارہی ہے کہ اس ملک میں بڑی تبدیلیاں آئيں گي سعودی ولی عھد وزرا کونسل کےنائب سربراہ ، وزیردفاع اور آڈیٹر جنرل کے عھدے بھی رکھتےہیں ۔ اس سےپہلے آل سعود اقتدار کی رسہ کشی کو چھپانے کی کوشش کرتی تھی۔ یاد رہے سعودی عرب پر آل سعود کا قبضہ ہے جس سے اس ملک کے عوام ناراض ہیں اور ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کررہےہیں۔ انسانی حقوق تنظیموں نے بھی سعودی عرب میں شدید گھٹن کی فضا کی مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 168