ابنا: غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صوبہ قندھار کے ترجمان زلمے ایوبی نے بتایا کہ افغان صدر حامد کرزئی کے چھوٹے بھائی احمدولی کرزئی کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ احمدولی کرزئی صوبہ قندھار کی صوبائی کونسل کے سربراہ تھے اورانہیں افغانستان کے جنوبی علاقے کی طاقتور شخصیات میں شمار کیا جاتاتھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق احمد ولی کرزئی کو ان کے اپنے محافظ نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا جب ان کے گھر میں مہمان داخل ہورہے تھے ،،فوری طور پر کسی نے احمد ولی کرزئی کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
169