ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق قذافي کے حامي فوجيوں نے دارالحکومت طرابلس کے جنوبي مغرب ميں واقع گاليش شہر پر کوئي بارہ راکٹ برسائے ہيں - انقلابيوں نے جوابي کارروائي کرتے ہوئے قذافي کے حامي فوجيوں کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنايا - ابھي تک اس جھڑپ ميں ہونے والے جاني نقصانات کي کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي ہے-
دريں اثناء نيٹو کے فوجيوں نے دعوي کيا ہےکہ انہوں نے قذافي کے حامي فوجيوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انکے ميزائل لانچروں کو منہدم کرديا ہے -
واضح رہے کہ نيٹو کے حملوں ميں اب تک سيکڑوں عام شہري اپني جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169