10 جولائی 2011 - 19:30

روس کي حکومت نے بحري جہاز کے ايک سانحے ميں ايک سو بيس سے زائد افراد کے مارے جانے کے بعد جمہوريہ تاتارستان ميں کل عام سوگ کا اعلان کيا ہے-

ابنا: روس کي ايمرجنسي کي وزارت نے کہا ہے کہ وولگا ندي ميں ڈوبنے والے بحري جہاز ميں    سوار ايک سو ننانوے لوگوں ميں سے صرف انہتر افراد کو بچايا جا سکا ہے-

عيني شاہدين نے بتايا ہے کہ بحري جہاز تين منٹ کے اندر ڈوب گيا اور لوگوں کو اس ميں سے باہر نکلنے کا بالکل بھي موقع نہيں ملا-

عيني شاہدين کے مطابق شديد طوفان اور بجلي کي گھن گرج کے بعد يہ جہاز ندي ميں ڈوب گيا تاہم ماہرين کا خيال ہے کہ روس کي آبي سرحد ميں پچاس برسوں تک مسافروں کو لانے لے جانے کا کام کرنے کے بعد بلغاريہ کا يہ بحري جہاز فرسودہ ہو چکا تھا اور مسافروں کي منتقلي کے ليے مناسب نہيں تھا- اس جہاز ميں ايک سو چاليس لوگوں کے سوار ہونے کي گنجائش تھي تاہم اس ميں تقريبا دو سو افراد سوار تھے-

روس کي ايمرجنسي کي وزارت نے بتايا ہے کہ وولگا ندي ميں جس جگہ يہ حادثہ پيش آيا وہاں کي گہرائي بيس ميٹر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169