ابنا: دھماکے ،اسلام آباد ہائی وے پر دریائے سواں کے کاک پل کے قریب ہوئے ،سہالہ کا یہ علاقہ آزاد کشمیر کو ملانے والی سڑک پر واقع ہے جبکہ اس کے قریب پولیس کا تربیتی مرکز بھی واقع ہے ، حکام کے مطابق دھماکے فوج کے تیل ڈپو اور اسلحہ ذخیرہ کے مقامات پر ہوئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں اور فوج کی ایمبولنس گاڑیاں اور فائر بریگیڈ موقع پر پنہنچ گئیں، جبکہ اسلام آباد کے پمز اور راول پنڈی کے ملٹری اسپتال میں ہنگامی طبی امداد کے انتظامات کردئے گئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے والے مقام سے تین زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا ، دھماکے کے مقام پر کچھ دیر بعد سول امدادی اداروں کی ایمبولنس گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا اور صرف فوجی ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کو ڈپو کے اندرجانے دیا گیا ، فوجی اہل کاروں نے میڈیا والوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے اور مقامی پولیس کو واقعہ سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات میڈیا کو بتانے سے روک دیا ہے، ڈپو پر تعینات اہل کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایمونیشن کا تھا جو بظاہر شارٹ سرکٹ سے ہوا تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169