ابنا: احمدعبدالجواد نےالعالم کوانٹرویودیتےہوئےجمعہ کےدن مصر میں لاکھوں افراد کے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ان مظاہروں کا مقصد انقلاب کے اھداف کو عملی جامہ پہنانے پرتاکید کرنا ہے۔ عبدالجواد نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ ان مظاہروں کامقصد، انقلابیوں کےقاتلوں اورسابق بدعنوان حکمرانوں پرمنصفانہ مقدمہ چلاناہےکہاکہ عوامی انقلاب کامقصد ابھی پوری طری حاصل نہيں ہواہے۔عبدالجواد نےمصرکےسابق حکمرانوں بالخصوص ڈکٹیٹرحسنی مبارک پرکھلی عدالت میں مقدمہ چلانےکےملت مصرکےمطالبےکی جانب اشارہ کرتےہوئےملت مصرکےمطالبات کوعملی جامہ پہنائےجانےتک عوامی مظاہروں اوردھرنوں کاسلسلہ جاری رکھنےپرتاکیدکی ۔ادھرمصرکےہزاروں شہریوں نےآج قاہرہ سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کی۔رپورٹ کےمطابق ہزاروں مصریوں نےآج دھمکی دی ہےکہ اگرسابق بدعنوان حکام بالخصوص حسنی مبارک اورانقلابیوں کےقاتلوں پرکھلی عدالت میں مقدمہ کی کاروائی میں تیزی نہ لائی گئی تووہ اپنی ہڑتال اورمظاہرےجاری رکھیں گے۔مظاہرین نےحکام کواتوارکی رات تک کی مہلت دی ہےکہ اگرسابق حکمرانوں پرکھلی عدالت میں مقدمہ چلانےکےوقت کااعلان کریں۔ مصرکی انقلابی قوم نے سابق ڈکٹیٹرپرمقدمہ کی کاروائی کی سست رفتارپرناراضگی کااظہارکیاہے۔مصرکی تحریک انقلاب میں کم سےکم آٹھ سوچھیالیس افراد مارےگئے جبکہ چھ ہزارسےزيادہ زخمی ہوئےہيں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169