6 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ امریکی حکام خطے میں جاری تحریکوں سے غلط فائدہ اٹھانے کے درپے ہیں۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج جنوبی ایران میں واقع شیراز شہر میں مشرق وسطی کے ممالک کے امور میں غیر ملکی مداخلتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ کے لۓ یہ بات بہت زیادہ اہمیت رکھتی تھی کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں اسقامت کمزور پڑ جاۓ۔مہمان پرست نے مزید کہا کہ اگر جائز عوامی مطالبات پرامن طریقے سے بیان کۓ جائيں تو پھر لوگوں کے ساتھ تشدد سے کام نہیں لیا جانا چاہۓ اور دوسرے ممالک کے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی مداخلت کے ساتھ عوام کو کچلا نہیں جانا چاہۓ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین میں سعودی عرب اور خطے کے بعض دوسرے ممالک کی فوجی مداخلت کو غلطی قرار دیتے ہوۓ کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے عوام کے مطالبات پورے نہیں کۓ جاسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169