5 جولائی 2011 - 19:30

کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں دس افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گورمزئی میں ایف سی کے کانوائے پرریموٹ کنڑول بم کے حملہ میں پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے ترین روڈ پر بھتیجے نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کرکیاپنے چچا جہانگیر کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرار ہوگیا۔ لورالائی کے علاقے دکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سید محمد نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ڈیرہ مراد جمالی اورڈھاڈر میں سیاہ کاری کے شبہ میں دو خواتین قتل کردی گئیں۔دالبندین میں ٹرک الٹنے سے ایک شخص محمد صادق ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے سابق صوبائی وزیر کے گھر پر راکٹوں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 

دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK