ابنا: جنوبی امریکہکے ملک بولیویا میں شدیدبرف باری اور سخت سردی کی وجہ سے 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بولیویاکا دارالحکومت لاپاز دھند اوربرفباری کے نتیجے میں شدیدسردی کی لپیٹ میں آگیاہے۔ اور درجہ حرارت منفی پانچ سے نیچے گرگیا ہے۔حکام کے مطابق لاپازکے پہاڑی علاقے ایل آلٹو میں سردی سے پینتیس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔سردی کی لہرسے ہزاروں افرادسانس کی بیماری میں مبتلا ہوگئےہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔.............
/169