ابنا: ان فوجی مشقوں کااہم مقصد، ایران کی دفاعی صنعت کےماہرین کی صلاحیتوں پرتکیہ کرنااورایران کی غیرمعمولی فوجی طاقت کامظاہرہ کرناہے لیکن ان فوجی مشقوں نےعلاقےکےمسلمانوں کی دشمن نمبرایک صہیونی ریاست کوردعمل ظاہرکرنےپرمجبورکردیاہے۔صہیونی ذرائع ابلاغ نےگذشتہ دنوں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فوجی مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کی توانائیوں کی تشریح کرتےہوئے ایران کی فوجی ترقی وپیشرفت پرحیرت وتعجب کااظہارکیا۔ ایرانی میزائلوں کی رینج وہ اہم نکتہ ہےجس نےصہیونیوں کوردعمل پرمجبورکردیاہے۔صہیونی ریاست کےٹی وی چینل دس نےپیغمبراعظم چھہ فوجی مشقوں کےبارےمیں خصوصی پروگرام میں ان فوجی مشقوں پرتبصرہ کیا۔ اس پروگرام میں صہیونی ریاست کےفوجی امورکےماہرالون بن دیویدنے ایران کےمیزائلی پروگرام پرکھل کرتشویش کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اسرائیل اور اسرائیل سےآگےکاعلاقہ بھی ایران کےدورمارمیزائلوں کےنشانےپرہيں اور ایرانی مشرق وسطی میں کسی بھی جگہ امریکہ کےفوجی اڈوں کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتےہیں۔اسرائیل ڈیفنس نامی نیوزایجنسی نےبھی اپنی رپورٹ میں ایران کی میزائلی پیشرفت پرتشویش کااظہارکرتےہوئےلکھاہےکہ ان فوجی مشقوں نےثابت کردیاہےکہ ایران کی فوجی صنعت، مغربی ممالک کےاندازے سےکہیں زیادہ ترقی یافتہ ہے۔اسی طرح صہیونی اخباریدیعوت احارانوت نےایک مقالےمیں سیاسی تجزیہ نگارآلکس فیشمین نےتاکیدکی ہےکہ ایران کا شہاب تین میزائل اسرائیل کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران کی فوجی پیشرفت سےصہیونیوں کی حیرت وتشویش ایسےعالم میں سامنےآرہی ہےکہ اس حکومت کواپنےجعلی وجودکےتمام برسوں میں امریکہ اوردوسرےمغربی ممالک کی مددملتی رہی ہے۔ اس وقت صہیونی ریاست ایسے ایٹمی گودام میں تبدیل ہوچکی ہےکہ اپنی جارحانہ پالیسیوں سےپورےعلاقےکےملکوں کےلئےخطرہ بن چکی ہے۔واضح ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی ترقی اور عسکری طاقت میں اضافہ صہیونی ریاست کےلئےباعث تشویش ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کےحکام نےبارہاتاکید کی ہےکہ ایران کی فوجی طاقت دفاعی ہے اور ایران ہرگزعلاقےمیں کسی سےجنگ شروع نہيں کرےگالیکن ایران اسلامی کےخلاف کسی بھی طرح کےخطرےاورجارحیت کامنھ توڑجواب دےگا۔،اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی صلاحیتوں پرتکیہ کرتےہوئےانجام پانےوالی فوجی مشقوں کاپیغام امن ودوستی ہےلیکن صہیونی ریاست کےلئےجوعلاقےمیں جارحیت ، بدامنی اورخطرےکاسب سےبڑا سبب ہے،ایک ڈراؤناخواب ہےجس نےاس کاچین وسکون چھین لیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اقوام متحدہ کی ہیومین رائٹس کمشنر نیوی پیلے بحرین میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھجوانے کا مطالبہ کریںCLICK